Oct 27, 2020 10:23 pm
views : 234
Location : Different Places
Canada Coronavirus: 126,417 Cases and 9,094 Deaths
کینیڈا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار نو سو تہترہوگئی
؎کینیڈا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے،جس میں مسلسل اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار دوسو تیرہ ہوگئی۔
کینیڈا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار نو سو تہتر ہے۔
کیوبیک صوبہ کورونا وائرس سے سب سے متاثر ہوا ہے ، جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں،صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ نو سو بائیس ہوگئی ہے، جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار ایک سو تریپن تک پہنچ چکی ہے۔
اونٹیریو میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اکہتر ہزار دو سو تین سو چوبیس تک جا پہنچی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار ننانوے ہے۔
البرٹا میں پچیس ہزار سات سو تینتیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین سو سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔صوبے کی وزیر صحت نے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، برٹش کولمبیا میں تیرہ ہزار تین سو اکہتر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد دوسو انسٹھ ہے۔