Oct 27, 2020 10:24 pm
views : 239
Location : Different Places
Halton mayors tell premier that no new COVID-19 restrictions needed in their region
ہالٹن ریجن کے چار میئرز نے اونٹیریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ سے انکے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے
ہالٹن ریجن کے چار میئرز نے اونٹیریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ سے انکے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہالٹن ریجن کے چار میئرز کا کہنا ہے کہ جن کمیونٹیز کی وہ نمائندگی کرتے ہیں ان میں کوئی کورونا وائرس پابندی کی ضرورت نہیں ہے میئر نہیں چاہتے ہیں کہ اونٹاریو حکومت جم بند کرے یا ریسٹورنٹ کے کھانے پر پابندی لگائے۔
ہفتہ کے روز میئرز نے اونٹاریو کے پریمیر ڈوگ فورڈ کو خط لکھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے وبائی مرض کے آغاز سے ہی نہ صرف احتیاط کرنے کیلئے لائحہ عمل بنائے بلکہ ہر چیز کی حمایت کی ہے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ ہم دوسرے مقامات کے مقابلے میں جلد اسٹیج 2 لاک ڈان سے باہر ہوگئے ہیں،کیونکہ ہم نے محکمہ صحت کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کیا تھا۔
برلنگٹن اور اوک ول کے میئر کاکہنا ہےکہ کورونا وائرس پابندیوں کی کوئی بھی صوبائی سختی جغرافیے پر نہیں ، ثبوت پر مبنی ہونی چاہئے ، اور یقینی طور پر اس حقیقت پر بھی نہیں کہ اس خطے کو بڑے حصے کے طور پر دیکھا جائے۔
میئرز کا کہنا تھا کہ کیسز کی گنتی پر مبنی اہداف پر پابندیاں زیادہ معنی خیز ہیں۔