Oct 28, 2020 04:26 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 825 in one day
کراچی، کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 825 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 449، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200، اسلام آباد میں 19 ہزار 300 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 47 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 477 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 759 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 342، سندھ میں 2 ہزار 604، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 271، اسلام آباد میں 214، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 87 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔