Oct 28, 2020 04:45 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- notification has been issued to increase the prices of 94 life-saving medicines
اسلام آباد، عوام کیلئے بری خبر، جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے ڈرگ مافیا کے آگے گھٹنے ٹھیک دئیے، 94 دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ ادویات میں بخار، سر درد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلو کی دوائیں شامل ہیں۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھانے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ، کان، دانت،منہ، بلڈ انفیکشن کی دوائیں، جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف دوائیں منہگی ہوگئی۔
68 مقامی دواؤں اور 26 امپورٹڈ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت کا کہنا ہے مارکیٹ میں دواؤں کی دستیابی کم ہونے سے وفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔ ڈالرکی قدر میں اضافہ اور خام مال منہگا ہونا بھی وجہ بنی، فارماسوٹیکل کمپنیاں جون 2021 تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔
خیال رہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری 22 ستمبر کو کابینہ نے دی تھی۔