Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 29, 2020 01:16 pm views : 217

Location : Different Places

Islamabad- Pakistan Coronavirus: 331,108 Cases and 6,775 Deaths,COVID positivity ratio exceeds 3% after 70 days:Asad Umar,
  • Urdu

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 16 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعداد 11ہزار695ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 908 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہو گئی ہے۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 16افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 775 ہو گئی ہے، جب کہ 581 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 11 ہزار 695 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 824 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 638 ہوگئی۔
کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 449 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 43 لاکھ 76 ہزار 604 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شہریوں کو گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کورونا کیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کورونا کیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا، جن میں کوئٹہ، لاہور،راولپنڈی ، کراچی، ملتان، پشاور، حیدرآباد، اسلام آباد،گلگت، مظفرآباد شامل ہیں۔
 اسد عمر نے کہا ہے کہ 70 روز بعد کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved