Oct 29, 2020 01:34 pm
views : 217
Location : Different Places
Islamabad- CII suggests opening Saidpur village temple
اسلام آباد،اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ سرکاری
خرچ پر مندربنانے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، ہندوئوں کیلئےسیدپورمندرودھرم
شالہ کھولاجائے،شمشان گھاٹ کیلئے موزوں جگہ کا انتظام،کمیونٹی سینٹر
تعمیرکی اجازت دی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نےسرکاری فنڈ سے نئی غیر مسلم عبادت گاہ کی تعمیر پروزارت مذہبی امور کے مراسلہ پراپنی رائے دیدی ہے۔
اس
خط کے مطابق اسلام آباد کی ہندو کمیونٹی کو سیکٹر 9/2-H میں 4 کنال کی
زمین الاٹ کی گئی، جس پر وہ اپنے فوت شدگان کو نذر آتش کرنے کے لیے شمشان
گھاٹ، شادی بیاہ اور تہواروں کو منانے کے لیے کمیونٹی سینٹر اور پوجاپاٹ کے
لیے ایک مرکز قائم کرناچاہتے ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے شرعی
تقاضوں،1950ء کے نہرو، لیاقت معاہدے اور1973ء کے آئین کو سامنے رکھتے ہوئے
اپنی رائے تشکیل دی ہے جو وزارت مذہبی امور کو ارسال کی جارہی ہے۔