Oct 30, 2020 07:30 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Karachi- Nation celebrates Eid Milad-un-Nabi (PBUH) with religious zeal
کراچی، ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا
آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں ۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا گیا۔جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام نے بھی خطاب کیا جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی گئی۔
ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا یا جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے خوبصورت ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
جشن عید میلاالنبیﷺ کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا جس کے تحت جلوسوں کی مرکزی گزرگاہیں اور اس سے ملحقہ سرکیں ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہیں جبکہ جلوس میں شامل ہونے والوں کو جامع تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو عیدمیلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور قوم کے نام پیغام میں کہا سرور کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل زیادہ دور نہیں۔