Oct 30, 2020 07:33 pm
views : 205
Location : Domestic Place
Islamabad- Muslim leaders must unite against Islamophobia: PM Imran Khan
اسلام آباد، نبیؐ کی گستاخی سے زیادہ کوئی عمل تکلیف دہ نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے بارے میں بتانا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آٹھویں نویں اور دسویں جماعت میں نبی کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق مضامین شامل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی زندگی مغربی ممالک میں گزاری ہے، مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کہ ہماری نبی کریم ﷺ سے کتنی عقیدت ہے، مغربی معاشرے میں وہ ادب نہیں جو ہمارے معاشرے میں ہے۔یورپ میں بہت تھوڑے سے لوگ ہیں جو اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں، جب وہاں گیا تو دیکھا کہ انہوں نے پیغمبروں پر فلمیں بنائی ہوئی ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بہت تھوڑے سے یہودی ہیں لیکن انہوں نے ایسی مہم چلائی کہ کوئی یورپ میں ہولو کاسٹ کے حوالے سے بات بھی نہیں کر سکتا، اگر کوئی ہولو کاسٹ کے حوالے سے بات کرے تو یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے اور اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے تو اسی طرح جب کوئی ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔