Oct 31, 2020 03:55 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- Picnickers again leave Karachi's Sea View beach filthy, inviting Wasim Akram's wrath
کراچی، وسیم اکرم ایک بار پھر عوام سے ناراض، کہتے ہیں اہلیہ کو یہ بتاتے ہوئے شرمندگی ہورہی ہے کہ ہفتہ پہلے صاف کیا جانے والا ساحل لوگوں نے پھر گندا کردیا
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کے ساحل پر کوڑا دان رکھا گیا ہے لیکن کوڑا باہر پھینکا جا رہا ہے۔سب شکوہ کرتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے اور سب حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے۔
وسیم اکرم اپنے ویڈیو پیغام میں کچرا پھینکنے والوں پر اظہار برہمی کرتے دکھائی دیے اور لوگوں سے درخواست کی کہ خود تو پہلے صاف ہو جاؤ پھر حکومت کو کسی بات کا ذمہ دار ٹھہرانا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ پہلے سی بی سی کے عملے نے مشکل سے ساحل کو صاف ستھرا کیا گیا تھا اور اب لوگوں نے دو چار روز کے اندر ساحل کو گندا کر دیا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا تھا کہ تھوڑی سی شرم ہونی چاہیے، اب مجھے اہلیہ شنیرا کے سامنے شرمندگی ہورہی ہے کہ ایک ہفتہ پہلے صاف کیا گیا ساحل پھر گندا ہوگیا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹس پر جاری 45 سیکنڈ پر مبنی پیغام میں وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔