قلات، 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان محلے دار نکلے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا
ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے ایس پی آفس قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہاکہ 26 اکتوبر کو مقامی مدرسہ کے 8 سالہ طالبعلم محمد عمران کو نا معلوم ملزمان نے زیادتی کے بعد تشدد کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا ۔
پولیس کے مطابق پہلے واقعہ میں ملوث اصل ملزم احسان ﷲ کو گرفتار کیا گیا جس نے اعتراف جرم کرکے واقعہ میں ملوث اپنے دو ساتھیوں شعیب اور نعمان کا نام بتاتے ہوئے موقع واردات کی نشاندہی کی جس پر قلات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے اس سے پہلے بھی ایسے واقعات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بچوں کو مختلف قسم کے لالچ دیکر انھیں حوس کا نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم ملوث ملزمان کی جانب سے کسی بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔
آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیاب کاروائی پر قلات پولیس ٹیم کیلئے نقد 5 لاکھ روپے اور تعارفی اسناد کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے ڈی آئی جی قلات کے مطابق صوبائی حکومت نے شہید کے ورثاء کیلئے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا ۔