Nov 01, 2020 02:55 pm
views : 219
Location : Foreign Office
Islamabad- FO rejects Indian insinuation of Pak involvement in Pulwama attack
پاکستان نے پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کے بیان کومسترد کردیا
پاکستان
نے پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا
ہے کہ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونےکےشواہد فراہم کرنےمیں
ناکام رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ پاکستان پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کےبیان کوواضح طور پر
مسترد کرتا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا
موڑ دینے کی کوشش ہے، پاکستانی وزیر نے ریفرنس کے طور پر بات کی تھی،
26فروری 2019 کوپاکستان فوج کے دیئےجانیوالےردعمل کا حوالہ دیا۔
ترجمان
نے کہا کہ یہ عمل بی جے پی قیادت کاپاکستان کیساتھ ناقابل برداشت جنون ہے
بھارت پلوامہ حملےمیں پاکستان کے ملوث ہونےکےشواہدفراہم کرنےمیں ناکام
رہاہے اور پلوامہ حملے کاسب سے زیادہ فائدہ بی جےپی حکومت کو ہوا ہے۔
ترجمان
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کےبعد لوک سبھاالیکشن میں
بی جے پی کوفتح ملی، بی جے پی حکومت پاکستان کوبھارت کی مقامی سیاست میں
گھسیٹنا بندکرے، بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی
دکھاکرعوام کی حمایت حاصل کرے۔