Nov 01, 2020 02:50 pm
views : 250
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan sees 1,000 cases a day first time in 90 days
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال
کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17
افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے
کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33
ہزار 970 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12
ہزار 592 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 555
مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس
کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 823 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی
تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 271، خیبرپختونخوا
39 ہزار 564 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار 920 ،
آزاد کشمیر 4 ہزار 133 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 تعداد ہوگئی۔