Nov 01, 2020 02:54 pm
views : 233
Location : Different Places
Karachi- BISP fruad case,10 more women arrest
دھوکا دہی سے بے نظیر انکم سپورٹ سےرقوم کا حصول، مزید 10خواتین کو سزائیں
دھوکا دہی سے امدادی رقم حاصل کرنے کے جرم میں سرکاری ملازمین کی بیگمات اور قریبی رشتے دار مزید10خواتین کو سزائیں سنا دی گئیں۔
سول
جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر9 منظورعلی پنہور کی عدالت نے دھوکا دہی کے ذریعے
بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد حاصل کرنے پر سرکاری ملازمین کی
بیگمات یا قریبی رشتے دار مزید 10 خواتین کو قید وجرمانے کی سزائیں
سنادیں۔
فاضل عدالت نے ایف آئی اے حیدرآباد میں اس سے متعلق درج کیے گئے
10 مقدمات کی سماعت کی۔ ان مقدمات میں نامزد 10 خواتین نے عدالت کے
روبروتحریری طورپر اعتراف جرم کیا جس پر عدالت نے ملزمان کو تا برخاست
عدالت قید اور فی کس8 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔
جن خواتین
کوقید وجرمانے کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے ملزمہ مسماۃ رحمت
عبدالستارببر کے خلاف 14 جولائی 2020 کو، 5 خواتین صغراں الیاس ابڑو، شہناز
سردار خان، مسماۃ بیگم منٹھار علی، عائشہ غلام شبیر، نشاء خاتون غلام
مرتضی کے خلاف 2ستمبر 2020 جبکہ 4خواتین زینب عبدالرحمان، اسما دھنی بخش،
ملیکہ عبداللطیف پنہور اور غلام صغرٰی نور محمد کے خلاف3 ستمبر 2020کو ایف
آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔ مقدمات کے اندراج کے بعدملزم خواتین ضمانت
پر رہا تھیں۔