Nov 01, 2020 08:03 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- ISO Oragnize Anti-France protest outside French Embassy
فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ،آئی ایس او کی جانب سے فرنچ قونصلیٹ کے سامنے احتجاج
فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف
،آئی ایس او کی جانب سے فرنچ قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا،پرچم اور
فرانسیسی صدر کی تصاویر نذر آتش کی گئیں،مظاہرین کی جانب سے فرانس کے خلاف
بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا
کہ فرانسیسی صدر نے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں گستاخانہ خاکوں کی حمایت
کرکے مسلم امہ کی دل آزاری کی ،ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی ناموس کی
حفاظت کیلیے کچھ بھی کرگزرنے کو تیار ہیں، گستاخانہ خاکوں کو اظہار رائے
کی آزادی قرار دینا ظلم ہے۔ امتیاز خان فاران نے کہا کہ فرانس سے ہر سطح
پر تعلقات ختم کیے جائیں۔
اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ
کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے فرانس میں ایک بار پھر خاتم النبین حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید مذمت
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب
مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے، عالم اسلام کو بےبس
سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے، اسلام کے خلاف مجرمانہ
سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات
کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔