Nov 01, 2020 08:08 pm
views : 240
Location : University road
Karachi- Traders of tires protest against alleged raid of Customs near old sabzi mandi
کراچی یونیورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب تاجروں کی جانب سے احتجاج
کراچی
یونیورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا
جا رہا ہے،پولیس کے مطابق مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کے دونوں اطراف کو
ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تاجر ٹائروں کے گوداموں
پر کسٹمز حکام کے چھاپے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،یاد رہے کہ کسٹم حکام نے
گزشتہ رات ٹائروں کے گوداموں میں چھاپا مارا تھا۔
ایک تاجر کا ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسٹم والوں کی فائرنگ
سے ایک اور تشدد سے تین تاجر زخمی ہوئے ہیں۔
امداد اللہ کا کہنا تھا کہ
کسٹمز کی ٹیم نے چھاپہ نہیں مارا بلکہ چوری کی اور ہمارے اوپر فائرنگ بھی
کی،ہماری حکام سے درخواست ہے کہ انکے خلاف کارروائی کی جائے۔