Nov 02, 2020 04:23 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Hybrid model has failed, Shahid Khaqan
کراچی، ملک کو چلانے کیلئے نیب کو تالہ لگا یا جائے، ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا، شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی 300 اور گندم کی کرپشن 400 ارب سے اوپر چلی گئی ہے، عوام کی جیب سے پیسہ جا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، وفاقی وزرا بتائیں ان کی وزارتوں نے کونسا کام کیا ہے، جس آدمی کا کردار نہ ہو اس کے الزام پر کمنٹ نہیں کرتا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ملک میں اس وقت عجیب سے معاملات ہیں، ہائبرڈ ماڈل نے ملک میں جو تباہی کی اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق ازخود نوٹس کا انتظار ہے، لاہور میں پوسٹر لگے، لگانے والے کا پتا نہیں، پتا لگنا چاہیئے لاہور میں لاکھوں کے پوسٹرز کس نے لگائے۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی نے بل منظور کیا ہے نیب کا اطلاق سی پیک پر نہیں ہوگا، سی پیک چلانے والوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔