Nov 02, 2020 04:29 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Lahore- General Elections will be held next year, claims Maryam Nawaz
لاہور، ش،ن اور م لیگ کی باتیں کرنیوالوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں۔احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پرمریم نواز بھی احتساب عدالت پہنچیں۔ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مریم نواز کی عدالت آمد پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر جمع ہوگئی اور ان کی آمد پر نعرے بازی کی۔
نیب حکام نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جہاں احتساب عدالت کے جج نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا جس کے بعد مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو تھپکی بھی دی اور انہیں بکتر بند میں عدالت لائے جانے کی مذمت کی۔
عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔