Nov 02, 2020 06:23 pm
views : 249
Location : Sindh High Court
Karachi, Arzoo Fatima case, SHC ordered to rescue girl and send her to Dar-ul-aman
کراچی، آرزو فاطمہ کیس، لڑکی کو بازیاب کروا کر دارالامان بھیجنےکاحکم
سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس کی سماعت جسٹس امجد سہتو نے کی۔
دوران سماعت جسٹس امجد سہتو نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کے مطابق چلیں گے عدالت جذباتی نہیں ہوتی، یہاں قانون موجود ہے، کم عمری کی شادی نہیں ہوسکتی، قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے لڑکی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ و دیگر کو 5 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پولیس نے لڑکی کو تلاش کیا مگر کہیں نہیں ملی۔
والدین کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لڑکی کو بازیاب کرا کے طبی معائنے کا حکم دیا جائے، لڑکی کی عمر کا تعین ضروری ہے۔
جس پر عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پہلے لڑکی بازیاب ہوجائے پھر میڈیکل کا حکم دے سکتے ہیں۔