Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 02, 2020 06:26 pm views : 235

Location : Domestic Place

Lahore- Shahbaz Sharif and Hamza's judicial remand extended
  • Urdu

لاہور، شہباز شریف اور حمزہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع،آمدن سے زائد اثاثہ جات کےکیس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے 11 نومبر تک طلب کرلیا گیا

لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی۔دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکی گئی جبکہ شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروائے گے۔
بعد ازاں عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےکیس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے 11 نومبر تک طلب کرتے ہوئے سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر بھی سماعت کی جس دوران شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل سہولیات نہیں دی جا رہی، ان کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق ان کو سہولیات نہیں دی جا رہیں۔
دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا اور میں گاڑی میں لیٹ کر آیا ہوں جب کہ جیل میں بھی زیادہ وقت لیٹ کر گزارتا ہوں، میری گزارش ہے کہ مجھے فزیو تھراپسٹ دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کردی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved