Nov 02, 2020 06:28 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- Sharmila Farooqi's photos on Halloween
کراچی، بھوتوں کے تہوار ہیلووین پر شرمیلا فاروقی کی تصاویر وائرل
کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر شرمیلافاروقی کی کوکنگ ویڈیوز خاصی مشہور ہوئی تھیں، اب ان کا گزشتہ روز 'ہیلووین' پر اپنایا گیا خوفناک روپ بھی وائرل ہوگیا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک لباس اور روپ میں خوفزدہ کرتی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں شرمیلا فاروقی ڈھانچے کے ڈیزائن کی سیاہ شرٹ پہنے اور ہیلووین میک اپ کے باوجود بھی پرکشش لگ رہی ہیں۔
شرمیلا کو ہیلووین لک دینے کے لیے میک اپ آرٹسٹ نے شرمیلا کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔
ان تصاویر میں شرمیلا فاروقی ہاتھ میں کلہاڑی اور زنجیر تھامے خوف میں مبتلا کرتی نظر آئیں۔
خیال رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔