Nov 03, 2020 03:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 1,167 in one day
کراچی، کورونا کی دوسری لہر، وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 14 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 15 ہزار 977، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293، اسلام آباد میں 20 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 330 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 14 ہزار 827 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 984 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 15 ہزار 446 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 728 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 372، سندھ میں 2 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔