Nov 03, 2020 03:59 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- IMF has made a New demand to Pakistan, No other program is likely to start
اسلام آباد، آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے گردشی قرضوں میں کمی لانے کا مطالبہ عالمی بینک کے ذریعے کیا ہے اور آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ گردشی قرض سے متعلق معاملات پر عالمی بینک ہی پاکستانی حکام سے مذاکرات کررہا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرض میں کمی لانے کے لیے اس ادائیگی کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے یا دوسرے آپشن کے تحت حکومت پاکستان گردشی قرض کی مد میں ایک ہزارارب روپے اپنے وسائل سے ادا کرے۔
آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ اس ادائیگی سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام شروع ہونے کا امکان نہیں۔
پاکستان کے توانائی کے شعبے کے گردشی قرض کا حجم اس وقت 2 ہزار 266 ارب روپے ہے۔