Nov 03, 2020 04:01 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Islamabad- Asian Development Bank and Pakistan agreement on anti-Corona
اسلام آباد، ایشیائی ترقیاتی بینک اورپاکستان کے درمیان انسداد کورونا کیلئے معاہدہ طے پاگیا
حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کورونا کے لئے 20 لاکھ ڈالرکی امداد کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی اموراسلام آباد میں ہوئی۔
سیکرٹری وزارت اقتصادی امورنوراحمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کیلئے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔
کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔