Nov 03, 2020 04:05 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Arrested man allegedly married to new Muslim Arzoo
کراچی، نو مسلم آرزو سے مبینہ نکاح کرنے والا شخص گرفتار، وفاقی حکومت نے آرزو راجا کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام قبول کر کے شادی کرنے والی تیرہ سالہ آرزو راجا کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے وکیل نے گزشتہ سماعت پرعدالت کو آگاہ کر دیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آرزو راجا کو بازیاب کرا کے دارالامان بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے آرزو کو گزشتہ روز بازیاب کرا لیا گیا تھا۔عدالت عالیہ کی جانب سے آئی جی سندھ اور دیگر کو 5 نومبر کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق آرزو کی بازیابی اور علی اظہر کی گرفتاری سٹی کورٹ کے قریب سے عمل میں آئی، آرزو کو 5 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تفتیشی حکام کا آرزو کی عمر سے متعلق کہنا ہے کہ نا درا کے ریکارڈ کے مطابق آرزو کی عمر 13 سال ہے۔