Nov 03, 2020 04:26 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Lahore- If the rulers are not sent home, they will drive out the poor, Qamar Zaman Kaira
لاہور، حکمرانوں کو گھر نہ بھیجا گیا تو یہ غریبوں کا بھرکس نکال دیں گے، قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عام آدمی کیلئے کچن چلانا مشکل ہوگیا، سبزیاں قوت خرید سے باہر ہو چکیں، حکمرانوں کو گھر نہ بھیجا گیا تو یہ غریبوں کا بھرکس نکال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، پنجاب میں ترجمانوں کی اکھاڑ پچھاڑ ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اپنے چہرے کے داغ ٹھیک کرنے کے بجائے آئینہ صاف کرنے پر لگی ہوئی ہے، محکمہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو آج پھر بڑا پیکج دیا گیا، غریبوں کیلئےانکے پاس کوئی سبسیڈی نہیں۔