Nov 04, 2020 05:33 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 18 Pakistanis, infects 1,313 in one day
کراچی، کورونا کی دوسری لہر، پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 197، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 889، بلوچستان میں 16 ہزار، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306، اسلام آباد میں 20 ہزار 471 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 415 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 41 ہزار 392 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 565 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 60 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 747 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 867 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 380، سندھ میں 2 ہزار 639، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 281، اسلام آباد میں 224، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 99 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔