Nov 04, 2020 05:37 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- 44 Pakistani prisoners transferred from Sri Lanka
اسلام آباد، سری لنکا سے 44 پاکستانی قیدی منتقل
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز 44 قیدیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ 44 قیدی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان معاہدے کے تحت واپس لائے گئے ہیں۔
ہر قیدی کیلئے انٹرنیشنل پرٹوکول کے تحت مخصوص اہل کار پرواز میں بھیجے گئے تھے۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں نادرا، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ داروں کے اہل کاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ 44 قیدی اپنی باقی میعاد پاکستان کی جیلوں میں گزاریں گے۔