Nov 04, 2020 05:44 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Islamabad- Foreign Ministry is unaware of the facts about Dr Aafia, Dr Fauzia Siddiqui
اسلام آباد، وزارتِ خارجہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق حقائق سے لاعلم رکھ رہی ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ انہیں عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل سے متعلق میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا۔وزارتِ خارجہ اہلخانہ کو تفصیلات فراہم نہیں کر رہی، بلکہ اس سے لاعلم رکھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی وکلا کے مطابق رحم کی اپیل دائر کرنے کے لیے اقرار جرم اور نصف سزا کاٹنا ضروری ہے جبکہ عافیہ صدیقی کی سزا 86 سال ہے۔عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد بارہا یاد دہانیوں کے باوجود عافیہ صدیقی کے معاملے کو نظر انداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد جا کر سینیٹرز سے ملاقات کریں گی اور انہیں عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے کورونا وائرس کے باعث ہمدردانہ اپیل دائر کرنے کا مشورہ دیں گی۔