Nov 04, 2020 05:48 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Peshawar- Schools and colleges should be opened in NAB offices, Captain (retd) Safdar
پشاور، نیب دفاتر میں اسکول، کالج کھولے جائیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف دراخواست دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ڈھائی سال سے میرے پیچھے لگا ہوا ہے، اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا، نیب کو ختم کیا جائے، نیب کے دفاتر میں اسکول، کالج کھولے جائیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف 300 انکوائریز کی گئیں جن میں کچھ بھی نہیں نکلا، چیئرمین نیب ضد کی بنیاد پر میرے خلاف انکوائریاں کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اب وقت ہے کہ نیب قانون میں ترامیم کی جائیں، اربوں روپے کیس پر لگ جاتے ہیں لیکن کچھ نہیں نکلتا۔