Nov 04, 2020 05:50 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government Warns of corona virus again
کراچی، سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے پھر خبردار کردیا، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ایک کا اہم ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس مارچ میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کیے، فیصلوں پر عملدرآمد میں شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، تمام افرد کے تعاون کی وجہ سے سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد تک محدود رہی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے مزید کہا کہ خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے، گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور بر قرار رکھیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دفاتر، تجارتی مراکز، شادی بیاہ کی تقریبات، ریستوران اور رش والے مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔