Nov 04, 2020 05:52 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Lahore- I want to see Pakistani cricketers play in IPL, says Waseem Akram
لاہور، پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں، وسیم اکرم نے خواہش کا اظہار کردیا
وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بھارت میں جاری آئی پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا ماننا ہے کہ کھیل کو سیات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے مگر یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے جس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اس بات پر افسردہ ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع گنوا رہے ہیں، وہ پاکستانی نئے ٹیلنٹ کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلیں۔
وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ بابر اعظم اپنے ہم منصب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی طرح کھیل میں مزید مستقل مراجی کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر وہ کہنا چاہیں گے کہ بابر اعظم ایک غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والا کھلاڑی ہے، بابر نے سب ہی کرکٹ فارمیٹ پر خود کو منوایا ہے۔