Nov 05, 2020 03:21 pm
views : 226
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 338,875 Cases and 6,893 Deaths
کورونا کی دوسری لہرمیں شدت، ایک دن میں چھبیس افراد جاں بحق
عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار893 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کےایک ہزار302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ16 ہزار665 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 317 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار694ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 5 ہزار535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار22، بلوچستان میں 16 ہزار26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار320 اور آزاد کشمیرمیں 4ہزار491 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 385 اور سندھ میں 2 ہزار647 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار284، اسلام آباد میں 229، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 104 ہو گئی ہے۔