Nov 05, 2020 05:15 pm
views : 244
Location : Different Places
Karachi- Haider Abbas Rizvi of MQM-P returns to Karachi after two years
ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کراچی پہنچ گئے
ایم کیو ایم
کے رہنما حیدرعباس رضوی کراچی پہنچ گئے، وہ والدہ کی عیادت کےلیے پاکستان
آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کےعارضےمیں مبتلا ہیں۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی اسلام
آباد سے کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے پر حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے
رہنما عامر خان نے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔
حیدرعباس رضوی 2 روز پہلے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، وہ کافی عرصےسے پہلے کینیڈااورپھر دبئی میں مقیم رہے۔
ذرائع کے مطابق حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کےلیےپاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کےعارضے میں مبتلا ہیں۔
واضح
رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس
میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور
ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس
تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔