Nov 05, 2020 05:17 pm
views : 233
Location : Sindh high court
Karachi- SHC forms medical board to decide age of Arzoo Fatima
سندھ ہائیکورٹ کا اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کے کیس میں لڑکی کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کے کیس میں لڑکی کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اگر وہ 18 سال کی ہے تو اس کا حق ہے جس کے ساتھ رہے ،اس نے خود کہا ہے اسے اغوا نہیں کیاگیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،آرزو اور علی اظہر کو عدالت میں پیش کردیاگیا،آرزو فاطمہ نے اپنا بیان دہراتے ہوئے کہاکہ میں نے مرضی سے نکاح کیا ہے،میری عمر 18 سال ہے،عدالت نے کہاکہ دستاویزات کے مطابق آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے ،جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ میڈیکل بورڈ بنے گا وہ آپ کی عمر کا فیصلہ کرے گا۔
بیرسٹر صلاح الدین نے وفاقی وزیرشیریں مزاری کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرا دیا،وکیل نے کہاکہ لڑکی کہہ چکی ہے اسے اغوا نہیں کیاگیا،عدالت نے آرزو سے استفسار کیا آپ کو کسی نے اغوا کیا ہے؟، آرزو نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا مجھے شوہر سے دور نہیں کریں ، جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ ہم سٹیپ بائی سٹیپ چلیں گے کسی جلدی میں نہیں ۔
عدالت نے آرزو کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آرزو کو لیڈی پولیس کی تحویل میں طبی معائنہ کیلئے لے جایا جائے،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو میڈیکل بورڈ بنانے کاحکم دیدیا،کیس کی مزید سماعت9 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔