Nov 06, 2020 05:00 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Amir Liaquat and his wife Toba Amir Corona test Positive
کراچی، عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا میں مبتلا ہو گئے
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں اور میری اہلیہ کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔
علاوہ ازیں عامر لیاقت حسین نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
طوبیٰ عامر نے بتایا کہ عامر لیاقت اور میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم دونوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے، اللہ پاک ہمیں جلد صحتیابی عطا فرمائے آمین۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔