Nov 07, 2020 12:54 pm
views : 218
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Bapin Rawat should focus on his responsibilities instead of his anti-Pakistan rhetoric, says Pakistan
اسلام آباد، بپن راوت پاکستان مخالف بیان کے بجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں،پاکستان
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی چیف آف ڈیفنس کے پاکستان سےمتعلق بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بپن راوت کا بیان ان کی سیاسی سوچ اور پاکستان کے حقائق سے ناواقفیت ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بپن راوت کی زبان آرایس ایس بی جےپی کی انتہا پسند سوچ ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس،بی جےپی اکھنڈ بھارت اور ہندو توا کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ، افسوس ہے یہ ذہنیت اب بھارتی اداروں، فوج میں بھی پائی جاتی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس کابیان بھارت کےاندر،باہرغلط کاموں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہندوتوا پالیسیوں سےبھارت میں مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانےکاسلسلہ جاری ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہجوم کےتشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بپن راوت پاکستان مخالف بیان کےبجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔