Nov 07, 2020 12:57 pm
views : 234
Location : Gilgit Baltistan
Gilgit-Baltistan- Niazi government is a guest for a few days now, Maryam Nawaz
گلگت بلتستان، نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز
گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا ہے، اس بار عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹوں کو ہرائے گی، اور 15 نومبر کو ووٹ کو عزت دے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے، عمران خان گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں نوازشریف یاد آتے ہیں، ان کی حکومت کا حال عوام دیکھ چکے ہیں اس لئے گلگت کے عوام انہیں مسترد کریں گے، ووٹ چوری کرنے والوں کے سامنے عوام نے کھڑے ہونا ہے۔