Nov 07, 2020 12:59 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Sukkur- People vote not for corruption, they vote to end problems, says Khursheed Shah
سکھر، عوام ووٹ کرپشن نہیں، مسائل ختم کرنے کیلئے دیتے ہیں، خورشید شاہ
سکھر کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے سلسلے میں بذریعہ ایمبولینس پہنچایا گیا۔
سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
خورشید شاہ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مہنگائی پر بات نہیں کریں گے، سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی واپسی اچھی بات ہے، الزامات عوام کے سامنے جوابدہ ہونے سے بچنے کی کوشش ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جو بچپن میں مہنگائی کی کہانیاں سنتے تھے وہ اب سامنے آ رہی ہیں۔