Nov 07, 2020 01:30 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- PPP will not go with PML-N from December 30 to January 20, claims Sheikh Rashid Ahmed
کراچی، پیپلزپارٹی 30 دسمبر سے 20 جنوری تک ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل بلاول نے زور دار بیان دیا ہے، بلاول نے انٹرویو میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، دیکھتے ہیں ہارنے والے ہار کو تسلیم کریں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے، این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات ہوسکتی ہے، نیب، این آر او کے علاوہ تمام معاملات پر بات چیت کو تیار ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا آج کراچی میں ریلوے سے متعلق میٹنگ تھی، کراچی میں ریلوے اراضی پر قبضہ ختم کرنا چاہتے ہیں، 14 کلو میٹرتک کے سی آر ٹریک کو کلیئر کر دیا، خواہش ہے سی پیک پشاور سے جلال آباد تک لے جائیں۔