Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 07, 2020 04:23 pm views : 234

Location : Domestic Place

Hafizabad- The looters are blackmailing the NAB to get rid of it, Imran Khan
  • Urdu

حافظ آباد، سرکس لگانے والے لٹیرے نیب کو ختم کرنے کیلئے بلیک میل کررہے ہیں، عمران خان

حافظ آباد میں عوامی جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا 2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں عام آدمی کو ہیلتھ کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا حکومت کا فرض ہے عوام کی ضروریات پوری کرے، دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، ہیلتھ کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔
 وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ملک میں سرکس لگا رکھی ہے، ماضی میں نیب غلام آج آزاد ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کو ختم کر دیا جائے تاکہ ان کی چوری چھپ جائے، لندن کی ہوا لگتے ہی نواز شریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی، جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار پناہ گاہیں بنائی گئیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لوگ اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کیلئے 5 فیصد سود پر آپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے، خوشی ہے فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا۔
انہوں نے کہا ملک میں یکساں نظام تعلیم لے کر آئیں گے، ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کام کر رہے ہیں، بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا، مکان کی بات کی، پہلی بار لوگوں کو اپنا گھر ملے گا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved