Nov 08, 2020 04:15 pm
views : 226
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran Khan congratulates Joe Biden, Kamala Harris on winning US election 2020
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد
وزیراعظم عمران خان نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم
نے کہا کہ جوبائیڈن،کملاہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونےپر
مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ
اجلاس کا منتظرہوں۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری
کےخاتمےاور ملکی دولت لوٹنےوالوں کےخلاف ملکرکام کریں، افغانستان اور خطے
میں قیام امن کیلئےبھی امریکا کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔
امریکی میڈیا
کے مطابق جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے، منتخب صدر
جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں
عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی
کامیابی کے بعد جنوبی ایشیائی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب
ہوگئیں، امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر
فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔