Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 08, 2020 05:53 pm views : 227

Location : Different Places

Karachi- Protection app introduced by Rangers to make the security situation modern and effective
  • Urdu

سندھ رینجرز نے عوام کے تحفظ کے لیے جدید ایپلی کیشن تیار کر لی

سندھ رینجرز نے عوام کے تحفظ کے لیے جدید ایپلی کیشن تیار کر لی ہے، ایک بٹن دبانے پر رینجرز کنٹرول روم بروقت حرکت میں آجائے گا۔
 رینجرز کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے نئی ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیکورٹی صورت حال کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے آئی ٹی کی مدد سے یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کروڑوں آبادی والے شہر میں تمام لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی، ابتدائی مرحلے میں مخصوص سیکٹرز کو ایپلی کیشن فراہم کی جائے گی، فی الوقت اسپتالوں، بینکوں، اسکولوں اور کالجز، یونی ورسٹیز، بزنس کمیونٹیز اور دیگر شعبہ جات کو یہ ایپ فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ایپ کا مقصد شہر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دے کر مختلف اداروں اور عوام میں سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رینجرز بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کر سکے گی، ایس او ایس الرٹ ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ شدہ ادارہ اور شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آگاہی دی سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک بٹن دبانے سے صارف کی اطلاع رینجرز کے کنٹرول روم تک پہنچ جائے گی، اطلاع دینے والے شخص کی مکمل تصدیق کنٹرول روم میں نمایاں ہو جائے گی، کنٹرول روم کو الارم کے ذریعے ایمرجنسی اطلاع ملے گی، رینجرز کی علاقے میں موجود موبائلوں کو بھی ایمرجنسی کال موصول ہو جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جگہ سے متعلق آگاہی ہونے سے بروقت کارروائی کی جا سکے گی۔
انھوں نے کہا کہ رینجرز دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اداروں اور عوام کے درمیان سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے، عوام بھی کسی بھی واقعے کی اطلاع بروقت رینجرز کو دے کر جرائم کے خاتمے میں ساتھ دیں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved