Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 08, 2020 08:34 pm views : 235

Location : Domestic Place

Lahore- Firdous ashiq awan critize Bilawal,Maryam
  • Urdu

لاہور، مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا،فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاوں خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔
پنجاب میں معاون خصوصی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر فرودس عاشق اعون ٹوئٹر پر بھی متحرک ہوگئی ہیں۔ انہوں نے آج مختلف ٹوئٹس میں اپوزیشن رہنماؤں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران کی گئی تقریروں پر بھی تند وتیز تبصرے کیے۔
امریکی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں ںے کہا کہ حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے اور آگے بڑھتی ہی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔
ایک اور ٹوئٹ میں  انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا۔ چور مچائے شور کے مصداق آج ان کو اپنا دور یاد آ رہا ہے جب انکی حکومت میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلے گئے۔ انکو ہم یقین دلاتے ہیں کہ انشااللہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم بی بی اوربلاول بھول گئے ہیں کہ گلگت بلتستان میں نواز لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لگا چکے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشہ صفر نکلا۔یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے جس نے گلگت بلتستان کواختیارات دینے کا دیرینہ مطالبہ مکمل کرنے کاوعدہ کیا۔انشااللہ ہم گلگت بلتستان کی تقدیربدل کردکھائےگیں

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved