Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 08, 2020 09:34 pm views : 225

Location : Bagh e Jinnah

Karachi- PSP's Mustafa Kamal vows to 'reveal' real issues of Karachi, PDM 'agenda'
  • Urdu

کراچی،پیپلزپارٹی کے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسائل پیپلزپارٹی کے پیدا کردہ ہیں، پیپلزپارٹی کے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے۔
 پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال سے کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول کی تقریر سے لگتا ہے ان کی جماعت نے کبھی حکمرانی نہیں کی، بلاول نے جھوٹ بول کر غلطی کردی کراچی والے جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 12 سال سے پیپلزپارٹی نے سندھ والوں کو کچھ نہیں دیا، سندھ میں 12 سالوں سے 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، آج ایسا دور ہے تاریخ میں ایسا دور نہیں رہا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج عوام ملک چلانے والوں سے مایوس ہیں، حکمرانوں کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ حکمران بن گئے، اپوزیشن جماعتوں کا آپس میں الحاق ہوگیا اور نام پی ڈی ایم رکھا، پی ڈی ایم نے کراچی میں ایک بھی لفظ عوام یا مسائل پرنہیں بولا، پی ڈی ایم کا ایک ہی مطالبہ تھا اس کو اتارو اور ہمیں حکمران بنادو۔
پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ وہ دورچلا گیا جب ایک کال پرشہر بند ہوجاتا تھا، وہ دور چلا گیا جب رحمان ملک کے ایک فون پربات مان لی جاتی تھی، اب پی ایس پی کراچی کے وارث ہیں اورمصطفیٰ کمال کا دور ہے، پیپلزپارٹی والوں تمہارے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved