Nov 09, 2020 12:50 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 9 Pakistanis, infects 1,650 in one day
کراچی، کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، ایک ہی دن میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 تک پہنچ گئی
کورونا کیسز بڑھنے لگے، این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 169، خیبرپختونخوا 40 ہزار657، پنجاب میں 1لاکھ 6 ہزار 922، اسلام آباد 21 ہزار 861، بلوچستان میں 16 ہزار 106 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 758 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار366ہو گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 340 جبکہ ملک بھر میں 47 لاکھ 9 ہزار 603 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
علاوہ ازیں پی پی رہنماء قمر الزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد کے پانچ سیکٹر سیل کردیئے گئے۔