Nov 09, 2020 12:54 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Lahore- PM intentionally creating problems for Shehbaz Sharif in jail: Marriyum
لاہور، مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیل میں شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو جان بوجھ کر بکتربند میں لانے سے ان کی کمر میں تکلیف ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں شہباز شریف کی کمر کی تکلیف بڑھنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ ترس کے قابل ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، این آر او نہیں ملے گا۔