Nov 09, 2020 12:58 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Marriage halls rejects Govt bans from Nov 20 to curb coronavirus spread
کراچی، شادی ہال ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا
شادی ہال ایسوسی ایشن نے 20 نومبر سے شادی ہال بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال مالکان کو بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے ، کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے ، انھوں نے شہر میں مختلف شادی ہالز کو سیل کرنے کے عمل کو بھی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ، رانا رئیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے حقائق کا جائزہ لے ، شادی ہال مالکان دس بجتے ہی ہال کی لائٹس بند کردیتے ہیں۔
وقت کی پابندی کے معاملے پر کسی کی سفارش کو قبول نہیں کیا جارہا ہے، شادی ہالز کے مرکزی دروازوں پر ماسک اور سینیٹائزر موجود ہوتا ہے ، تمام ایس او پیز پر عمل کے باوجود شادی ہال سیل کرنا بلاجواز ہے۔