Nov 09, 2020 01:00 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- NEPRA has made electricity more expensive
کراچی، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی،نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔