Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 09, 2020 01:50 pm views : 245

Location : gopas

Gilgit Baltistan- Government ship is sinking in which no one will board but will jump from it, Maryam Nawaz
  • Urdu

گلگت بلتستان، عمران خان اور ان کے ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو غلاظت ٹپکتی ہے، مریم نواز

گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے جلسے سے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہے گلگت بلتستان میں شیرآئے گا کیونکہ اس حکومت کو کبھی حکومت نہیں سمجھا، یہ جعلی حکومت ہے جس کے نصیب میں عوام کی عزت کرنا لکھا ہی نہیں، اس سے درخواست کرنے کا کیا فائدہ، اگرآپ کوآپ کا حق نہیں دیا جارہا توآنے والے الیکشن میں شیرکوووٹ دواوراپنے حقوق کے ساتھ جیو۔
مریم نواز نے کہا کہ اس وادی کو دیکھ کرجنت کا خیال آتا ہے لیکن جعلی حکومت گوپس کے فنڈزروک کر بیٹھی ہے۔ دیامراوربھاشاڈیم پر نوازشریف نے جو کام کیا آج تک کسی نے نہیں کیا، پتا چلا ہے وہاں جو نوکریاں نکلی ہیں اس میں یہاں کے عوام کو حصہ اور معاوضہ نہیں دیا جا رہا، ن لیگی ارکان یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے اور میں بھی دیامربھاشاڈیم کے متاثرین کیلئے آوازاٹھاؤں گی۔
مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا لڑائی تم سے نہیں ہے، عمران خان کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، اس کا نام بھی لینا گوارا نہیں کرتی، لیکن مجبورا عوام کے مجرم عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے، وہ چھوٹا آدمی ہے لیکن جب علاج مقصود ہو توبیماری کا نام لینا پڑتا ہے، پاکستان کو آج جو بیماری لاحق ہے اس کا نام ہے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف جو جوڑ توڑ کر بنائی گئی ہے، ملک میں کورونا جیسی یہ بیماری 2018ء میں ہی آگئی تھی، یہ بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی بلکہ اسے اٹھا کر باہر پھینکنے سے ہی جائے گی، کیونکہ اس بیماری نے ملکی اداروں کی جڑوں، معیشت، اخلاق اور وفاق کی اکائیوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved