Nov 10, 2020 05:26 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Lahore- NAB court declares Nawaz Sharif proclaimed offender in plot allotment case
اسلام آباد، پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف عدالتی اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم
لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت کی۔ کیس کے ملزم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
نیب پراسکیوٹر حارث قریشی نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کے اشتہارات جاری ہوئے 30 روز مکمل ہو چکے ہیں، لاہور: ملزم کو عدالتی مفرور قرار دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نوازشریف کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ نیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔